باجوڑ کے علاقوں میں 24 گھنٹے کرفیو کا اعلان

Aug 12, 2025 | 01:41:AM
باجوڑ کے علاقوں میں 24 گھنٹے کرفیو کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز) باجوڑ کے بعض علاقوں میں 24 گھنٹے کیلیے کرفیو کا اعلان کردیا گیا، یہ اقدام وزارت داخلہ خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں 12 اگست رات 1 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے کے لیے کرفیو نافذ رہے گا۔ وزارت داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد باجوڑ کے بعض علاقوں میں کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق باجوڑ میں چند سڑکوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جن میں خارمنڈا، خارناواگی، خارصادق آباد عنایت کلی روڈ شامل ہیں۔دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران مزید علاقوں میں مکمل طور پر دفعہ 144 ہوگی۔

14اگست صبح 11 بجے تک گھروں سے نکلنا اور روڈ پر جانا ممنوع ہوگا، لغرئ، گواٹی، غنم شاہ، باد سیاہ، کمر، امانتا، زگئ، گٹ میں نقل و حرکت ممنوع بھی قرار دی گئی ہے۔

باجوڑ کے علاقوں غنڈے، گڑیگال، نیاگ کلی، رئگئ، ڈاگ، ڈما ڈولا، سلطان بیگ، چوترا، شین کوٹ، گنگ، جیوار، انعام خورو، چینگئی، انگا، سفری، برگٹکی بھی شامل ہیں۔

خرکی، شکرو، بکرو کے مکینوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپنی سرگرمیاں ختم کرکے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔