تیز رفتار لوڈنگ مزدا کی ٹکر سے کم عمر بچہ جاں بحق

Aug 12, 2025 | 01:36:AM
تیز رفتار لوڈنگ مزدا کی ٹکر سے کم عمر بچہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی شہر  کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار لوڈنگ مزدا کی ٹکر سے کم عمر بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور ذر نویش  خان کو گرفتار کرکے لوڈنگ مزدا ٹرک قبضے میں  لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق  شہر قائد کے ڈسٹرکٹ کیماڑی  کے علاقے  بلدیہ ٹاون میں تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں ڈبہ  موڑ  کے قریب  تیز رفتار لوڈنگ مزدا ٹرک کی ٹکرسے 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔پولیس کو ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا کہ متوفی ڈبہ موڑ کےقریب ایک کھڑے ہوئے رکشے میں  کھیل رہا تھا اس دوران بچہ رکشہ سے باہر گرا تو گزرنے والے تیز رفتار لوڈنگ مزدا ٹرک کی زد میں آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:دو ہفتوں میں امارات کے 214 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوچکے