پاکستانی ویمن فٹبالر ماریہ خان سعودی کلب سے معاہدہ کرلیا

Aug 12, 2023 | 18:51:PM
پاکستانی ویمن فٹبالر ماریہ خان سعودی کلب سے معاہدہ کرلیا
کیپشن: قومی فٹبالر سعودی عرب میں پروفیشنل فٹبال کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر ہوں گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے سعودی فٹبال کلب ایسٹرن فلیمز سے معاہدہ کرلیا ہے، قومی فٹبالر سعودی عرب میں پروفیشنل فٹبال کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر ہوں گی۔

سعودی ویمن پریمیئر لیگ کلب ایسٹرن فلیمز نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اس سیزن کیلئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان اور مڈ فیلڈر ماریہ خان کو شامل کرلیا گیا ہے۔

کلب کا کہنا ہے کہ پاکستانی پروفیشنل فٹبالر کو سائن کرنے کا مقصد سعودی پریمیئر لیگ کے نئے سیزن میں ٹیم کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

کلب کے پلیئرز روسٹر کے مطابق اس کے پاس کولمبیا، الجزائر اور مراکش کے فٹبالرز بھی موجود ہیں تاہم سعودی پریمیئر لیگ کے گزشتہ سال ہونے والے پہلے سیزن میں ایسٹرن فلیمز صرف دو میچز میں کامیاب ہوئی تھی۔

ماریہ خان کو گزشتہ برس پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا، اس سال کے آغاز میں سعودی عرب میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کیخلاف میچ میں ان کے فری کک کے گول نے ہر کسی کی توجہ حاصل کرلی تھی۔