ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا۔۔ جانیے

Aug 12, 2021 | 19:58:PM
ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا۔۔ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹربینک میں ڈالرروپے کے مقابلے میں9 پیسے مہنگا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9 پیسے اضافے سے 164 روپے ایک پیسے رہی۔ انٹربینک میں ڈالر 163.92 سے بڑھ کر 164.01 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے اضافے سے 164 روپے 30 پیسے ہے۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں مندی رجحان کا رہا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 106 پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔
100 انڈیکس0.36 فیصد کمی سے 47 ہزار 270 کی سطح پربند ہوا۔9.39 ارب روپے مالیت کے 9.39 کروڑ شیئرز کا کاروبارکیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف ملک گیر جلسوں کا فیصلہ