امریکی وفدکے ساتھ اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی؛ایرانی وزارت خارجہ
پاکستان نے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کیا ،ترجمان اسماعیل بقائی کا ایکس پر بیان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہاہے کہ امریکی وفدکے ساتھ چوبیس گھنٹوں میں اہم موضوعات کےمختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا ایکس پر بیان میں کہاکہ آبنائے ہرمز، جوہر ی مسئلے ، جنگی ہرجانے اور پابندیوں کے خاتمے پر گفتگو ہوئی،اس کے ساتھ ساتھ ایران اور خطے کے خلاف جنگ کے مکمل خاتمے پر بھی بات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:چین نے ایران کو ہتھیار بھیجے تو اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا: صدر ٹرمپ
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے مزیدکہاکہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں، میزبان پاکستان نے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کیا ۔