جوبائیڈن کا امریکا میں چین کی گاڑیوں پرپابندی کا عندیہ

Apr 12, 2024 | 14:55:PM
جوبائیڈن کا امریکا میں چین کی گاڑیوں پرپابندی کا عندیہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کی الیکٹرک گاڑیوں پرپابندی عائد کرنے کا امکان ظاہر کردیاہے ۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی امریکا میں درآمدات پر پابندی عائد کرنے پرزور دے رہے ہیں،  گزشتہ ماہ ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ چین کی پالیسیاں ہماری مارکیٹوں کو اس کی گاڑیوں سے بھردیں گی جو ہماری قومی سلامتی کو خطرہ ظاہر کرتی ہیں لیکن وہ اپنے سامنے یہ سب نہیں ہونے دیں گے۔

اس سلسلے میں سینیٹ کی بینکنگ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر شیروڈ براؤن نے ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے چین کی الیکٹرک گاڑیوں کو امریکی آٹو انڈسٹری کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

شیروڈ براؤن نے کہا ہےکہ ہم چین کو اس کی حکومت کی طرف سے امریکی آٹو انڈسٹری میں جعل سازی کی اجازت نہیں دیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس خبر پر طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے معاملے پر یہ کسی بھی امریکی قانون ساز کی طرف سے ایک مضبوط مؤقف ہے جب کہ دیگر قانون سازوں نے بھی چینی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بھاری بھرکم ٹیرف رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فروری میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ امریکا اس حوال سے تحقیقات کررہا ہے کہ چینی کاریں کس طرح قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا آگے کا راستہ ہے : امریکا