عاطف اسلم کی شادی ہونے پر دل ٹوٹ گیا: اداکارہ درفشاں

Apr 12, 2023 | 17:01:PM
درفشاں سلیم
کیپشن: درفشاں سلیم
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ درفشاں کا کہنا ہے کہ جب عاطف اسلم کی شادی ہوئی تو میرا دل ٹوٹ گیا تھا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نمایاں پہچان رکھنے والی اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ جب عاطف اسلم کی شادی ہوئی تھی تو ان کا دل ٹوٹ گیا تھا۔ ایک نجی ٹی وی پر پروگرام کے دوران اینکر کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ پہلی بار آپ کا دل کب ٹوٹا تھا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں گلوکار عاطف اسلم کو بے حد پسند کیا کرتی تھیں اور جب ان کی شادی ہو گئی تو دل ٹوٹ گیا۔

مزید پڑھیں: اے آر وائی کے ڈرامہ ’جلن‘ پر پابندی آزادی اظہار کے منافی قرار

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے عاطف اسلم پر بہت بڑا کرش تھا، میں انہیں اتنا پسند کرتی تھی کہ ہر وقت عاطف کے گانے سنتی تھی اور میں ان ہی سے متعلق گفتگو کیا کرتی تھی‘، ’میری بہن اب بھی مجھے کہتی ہے کہ آپ نے کبھی اس بارے میں عوامی طور پر بات نہیں کی‘،

در فشاں سلیم نے مزید بتایا کہ  ’مجھے یاد ہے کہ میری عاطف اسلم سے ملاقات ان کی شادی کے دو دن بعد ہوئی‘، ’وہ میری گلوکار سے پہلی ملاقات تھی، اس وقت میں رو رہی تھی، تب میری عمر اتنی زیادہ نہیں تھی اور میں او لیولز کررہی تھی‘۔

خیال رہے کہ گلوکار عاطف اسلم کی شادی مارچ 2013 میں سارا بھروانا سے ہوئی تھی۔