اے آر وائی کے ڈرامہ ’جلن‘ پر پابندی آزادی اظہار کے منافی قرار

Apr 12, 2023 | 15:14:PM
اے آر وائی کے ڈرامہ ’جلن‘ پر پابندی آزادی اظہار کے منافی قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ پر پابندی کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پیمرا کی جانب سے ڈرامے پر پابندی کو آزادی اظہار کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی قابل اعتراض مواد یا منظر تھا تو اس حد تک پابندی عائد کی جاسکتی تھی، مکمل ڈرامے پر پابندی آزادی اظہار کے اصولوں کے منافی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ الیکٹرانک میڈیا پر نشتر ہونے والے ڈرامے یا پلے کو بھی آرٹیکل 19 اے کا تحفظ حاصل ہے،کسی بھی قابل اعتراض مواد پر پابندی پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس کی رائے سے مشروط ہے،کونسل آف کمپلینٹس کی رائے کے بغیر پیمرا خود سے ٹی وی چینلز پر نشتر کردہ مواد پر پابندی کا اختیار نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیے: وہ سعودی فلمیں جنہوں نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پیمرا کسی بھی قابل اعتراض مواد پر از خود نوٹس نہیں لے سکتا، پیمرا از خود نوٹس لینے سے پہلے بھی کونسل آف کمپلینٹس کی رائے کا پابند ہے۔

خیال رہے کہ پیمرا کی جانب سے کچھ قابل اعتراض مناظر کی وجہ سے اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔