سابق وزیراعظم  نے اپنے استعفے میں کیا لکھا؟

Apr 12, 2022 | 14:20:PM
عمران خان، فائل فوٹو
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان نے  استعفادیتے ہوئے اس میں کیا لکھا ، تصویر سامنے آ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے والے سابق وزیراعظم عمران خان کے استعفے کی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔عمران خان کے استعفے کی تصویر ان کی جماعت پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی۔

عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے لیٹر ہیڈ پر تاریخ کے ساتھ اپنا استعفا اسپیکر کے نام لکھا۔

جنابِ اسپیکر، میں عمران خان ولدیت اکرام اللہ خان نیازی پارلیمنٹری پارٹی پاکستان تحریکِ انصاف سے پاکستان کی قومی اسمبلی کا رکن ہوں۔

میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دیتا ہوں، التماس ہے کہ بطور ایم این اے میرا استعفیٰ قبول کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:      منچلے مداح کی صبور علی سے انوکھی فرمائش