کورونا کیسز میں مسلسل کمی۔ایک مریض جاں بحق

Apr 12, 2022 | 13:30:PM
کورونا کیسز، فائل فوٹو
کیپشن: کورونا کیسز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا  کا ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 0.28 فیصد تک آگئی۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار  کے مطابق ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار362 ہوگئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں21 ہزار 437 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور  62 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مثبت کیسز کی شرح 0.28 فیصد رہی۔ کورونا کے شکار 269 مریض کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی  نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      وزیر اعظم کے نئے احکامات۔سرکاری اداروں میں موجیں ختم