شہباز شریف  فیملی کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس منتقل

Apr 12, 2022 | 13:25:PM
شہباز شریف  فیملی کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس منتقل
کیپشن: شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ (ن )کے صدر اور ملک کے 23 ویں نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف اپنی فیملی کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس منتقل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  اس سے قبل وزیراعظم شہباز  شریف گزشتہ روز وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد منگل کی صبح وزیرعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں مسلح افواج کے چاق و  چوبند دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا،نو منتخب وزیراعظم  کا گارڈ آف آنر کے معائنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے تعارف کرایا گیا، شہباز شریف نے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

 خیال رہےکہ شہباز شریف گزشتہ روز قومی اسمبلی سے 174ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم  منتخب ہوئے ہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہماری ترجیح مہنگائی پر قابو پاکر عوام کو ریلیف فراہم کرنا  ہے، ہم سب مل کر پاکستان کو عظیم قوم بنائیں گے جبکہ دیگر ممالک سے باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیںشہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی بڑے اداروں کے سربراہوں کی تبدیلی کا امکان۔اہم خبر سامنے آ گئی