مستعفی ہونے کے بعد شیخ رشید کا قوم کے نام پیغام

Apr 12, 2022 | 11:33:AM
مستعفی ہونے کے بعد شیخ رشید کا قوم کے نام پیغام
کیپشن: شیخ رشید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کے نام اپنے پہلے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور اپنے روشن اور محفوظ مستقبل کی خاطر نکلو۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا گیا ’نکلو پاکستان کی خاطر، نکلو اپنے روشن اور محفوظ مستقبل کی خاطر۔‘ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ہیش ٹیگ امپورٹڈ گورنمنٹ نامنظور کا بھی استعمال کیا۔ 

 اپنے اس پیغام میں صرف پانچ منٹ قبل انہوں نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل بھی دیا جس میں انہوں نے بدھ کے روز عشاءکی نماز کے بعد پشاور میں ایک اجتماع عام سے خطاب کرنے کا اعلان کیا تھا،سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کی اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’پوری قوم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔‘ 

 خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کیا۔ عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے دیگر رہنمابھی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو چکے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: نئی کابینہ:رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب کو اہم عہدہ ملنے کا امکان