خواتین کوہ پیماؤں نے 5400 میٹر بری لا چوٹی سر کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)الپائن کلب آف پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر خواتین کوہ پیماؤں نے 5400 میٹر بری لا چوٹی سر کر لی۔
خیبر پختونخوا سے ماریہ بنگش، گلگت بلتستان سے زیبا بتول نے نمائندگی کی، پنجاب سے بسمہ حسن، بلوچستان سے لاریب بتول، سندھ سے مدیحہ سید منتخب ہوئیں، جبکہ خاتون لیڈر بی بی افزون تھیں۔
صحافی مونا خان اور اسلام آباد سے شاہرین خان بھی شامل تھیں۔
الپائن کلب پاکستان کا کہنا ہے کہ خواتین کا پہاڑوں کی جانب قدم، بااختیاری کی علامت ہے، خواتین کوہ پیماؤں نے مہم جوئی سات ستمبر کو اسکردو سے شروع کی، چار روزہ مہم جوئی میں دیوسائی ٹاپ پر چار روز قیام کیا گیا، پہلے دو دن ہائیکنگ کی مشقیں کروائی گئیں تاکہ خواتین کو سمٹ کے لیے تیار کیا جا سکے۔
سیکریٹری الپائن کلب ایاز شگری نے کہا کہ خواتین کو عمومی طور پر غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع نہیں ملتے اس لیے مستقبل میں بھی ایسی مہم کا انعقاد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الپائن کلب کو پاکستان کے ہر خطے سے خواتین کوہ پیماؤں نئی نسل کو اکٹھا کرنے پر فخر ہے۔
مہم کے گائیڈز میں معروف کوہ پیما ساجد سدپارا، اشرف سدپارا، فدا شغری اور شریف سدپارا شامل تھے، جنہوں نے کہا کہ ہم خواتین کی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں، فخر ہے کہ ہم اس بھی اس ٹیم کا حصہ تھے، تمام خواتین نے بہترین ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کی سکول فیسوں سے پریشان والدین کیلئےبڑی خوشخبری