سابق نیپالی وزیراعظم کی اہلیہ رابی لکشمی چترکار زندہ نکلیں

Sep 11, 2025 | 19:40:PM
سابق نیپالی وزیراعظم کی اہلیہ رابی لکشمی چترکار زندہ نکلیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیپال کے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کی اہلیہ، جنہیں پُرتشدد ہنگاموں کے دوران جلا دیا گیا تھا،ہسپتال میں زیر علاج ہیں  تاہم ان کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

سابق نیپالی وزیرِ اعظم جھالا ناتھ کھنل کی اہلیہ رابی لکشمی چترکار کی موت سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹس جھوٹی ثابت ہوئیں، نیپالی حکام نے تصدیق کی ہے کہ چترکار زندہ ہیں تاہم ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

9 ستمبر کو نیپال میں جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران مظاہرین نے سابق وزیرِ اعظم جھالا ناتھ کھنل کے گھر کو آگ لگا دی تھی جس کے بعد بھارتی میڈیا کے کئی بڑے اداروں نے یہ خبر نشر کی کہ خانال کی اہلیہ آگ میں جھلس کر جاں بحق ہو گئی ہیں۔

ان اداروں میں ٹائمز آف انڈیا، این ڈی ٹی وی، نیوز 18، انڈیا ٹوڈے، رپبلک ٹی وی، انڈیا ٹی وی، دی ٹریبیون اور منٹ جیسے معروف نام شامل ہیں،مذکورہ جھوٹی خبر کو بھارتی یوٹیوبر دھروو رتھی نے بھی اپنے ویڈیو میں دہراتے ہوئے بھارتی ذرائع کا حوالہ دیا۔

 تاہم  فیکٹ چیکنگ پلیٹ فارم بوم لائو کے مطابق انہوں نے نیپالی ادارے Nepal Fact Check سے رابطہ کیا، جنہوں نے ہسپتال ذرائع کے توسط سے تصدیق کی کہ رابی لکشمی چترکار زندہ ہیں مگر نازک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

ڈاکٹر کرن نکارمی جو کہ نیپال کلیفٹ اینڈ برن سینٹر، کیرتی پور کے ڈائریکٹر ہیں  نے بتایا کہ چترکار کو شدید جھلسنے کے باعث طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نیپال میں جنریشن زیڈ کی قیادت میں کرپشن کے خلاف ملک گیر احتجاج زور پکڑ گیا،مظاہرے سوشل میڈیا پر پابندی اور پولیس فائرنگ میں 19 افراد کی ہلاکت کے بعد شدت اختیار کر گئے جن میں درجنوں سرکاری عمارات، پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کے گھروں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

اس واقعے نے نہ صرف نیپالی سیاسی استحکام کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ کے معیار پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کیخلاف شدید احتجاج، مظاہرین نےکئی مقامات پر آگ لگا دی، سڑکیں بلاک