کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار

Sep 11, 2025 | 11:13:AM
کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (کاوش میمن) کاروبار کے آغا ز پر پاکستان سٹاک ایکسچنج بلند ترین سطح پر رہی  اورہنڈریڈ انڈیکس میں 795 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈکی گئی ، انٹر بینک میں ڈالربھی سستاہوا تا ہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ گراوٹ کا شکار رہی۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچنج میں 795 پوائنٹس کی تیزی کے بعدہنڈریڈ انڈیکس نے 157816 کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈکیاجبکہ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے تک سستا ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو ا۔

مزید پڑھیں:گندم مارکیٹ کریش، قیمت 700 روپے تک کم ہو گئی 

دوسری طرف کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ گراوٹ کا شکار ہوگئی،ہنڈریڈ انڈیکس 879 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 156141 پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس نے 1 لاکھ 57 ہزار کی سطح بھی عبور کی۔