ایشیا کپ ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا، حارث رؤف ان فٹ ہو گئے

Sep 11, 2023 | 16:05:PM
ایشیا کپ ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا، حارث رؤف ان فٹ ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں ریزرو ڈے  پر بھارت کے خلاف  میدان میں اترنے سے قبل ہی پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، پاکستان کی فاسٹ بولنگ اٹیک کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والے سپیڈ سٹار حارث رؤف  انجرڈ ہو گئے ہیں، وہ آج کے میچ میں بھارت کیخلاف باولنگ نہیں کرا پائیں گے ۔

ایشیا کپ کے سپر4مرحلہ کااہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزو ڈے میں کھیلا جا رہا ہے، بھارتی ٹیم میدان میں پہنچ گئی ہے، بھارتی بلے باز 147 سکور 2 کھلاڑی آوٹ پر اننگز  کر رہے ہیں ، 

گزشتہ روز حارث رآف کے بازو میں کھچاؤ آ گیا تھا، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دے دیا، مزید طبی معائنے کے لیے حارث رؤف کے اسکینز سمیت ٹیسٹ کیے جائیں گے، حارث رؤف نے گزشتہ روز 5 اوور کیے جس میں انہیں 27 رنز ہوئےاور  کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔