اسنیپ چیکنگ کے دوران 41 غیرقانونی مقیم تارکین وطن افراد گرفتار، ترجمان سندھ رینجرز

Sep 11, 2023 | 00:45:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ رینجرز کا غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جہاں اسنیپ چیکنگ کے دوران 41 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار افراد میں مرد، عورتیں اور بچے شامل ہیں، شناختی کوائف کی جانچ پڑتال پر 25 افراد سے زائدالمعیاد افغانی شناختی کارڈ برآمد ہوئے جبکہ شناختی کارڈز پر بلوچستان کا پتہ درج تھا۔

اسی طرح دیگر 16 افراد کو شناختی دستاویزات مہیا نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چترال میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 7 دہشتگرد ہلاک

اس حوالے سے ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں قریبی رینجرز چیک پوسٹ یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر فوراً اطلاع دیں جبکہ رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111  پر کال یا میسج کرکے بھی اطلاع دی جاسکتی ہے۔