پتوکی :طالبات کی بس پر غنڈوں کا حملہ، مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا

Sep 11, 2022 | 11:52:AM
 پتوکی,طالبات ,بس, غنڈوں , حملہ، مقدمہ , پولیس , اوکاڑہ یونیورسٹی
کیپشن: اوکاڑہ یونیورسٹی اور طالبات کی بس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) درخواست دینے کے باوجود پتوکی  کے نواحی علاقےحسین خاں والا میں اوکاڑہ یونیورسٹی کی طالبات کی بس پر غنڈوں کے حملہ کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا۔

تفصیلات کےمطابق پتوکی میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہو گئے،غنڈوں نے اوکاڑہ یونیورسٹی کی طالبات کے پوائنٹ کےڈرائیور اور کنڈیکٹر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے تھانہ صدر پتوکی میں غنڈوں کیخلاف کارروائی کیلئے دی جانے والی درخواست کے بعد تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی،یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کا کام ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست موصول ہوئی ہے، تشدد کی میڈیکل رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کر لیا جائے گا اور ملزموں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: نیا سسٹم متعارف،اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی