وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب، پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے حمایت مانگ لی

Oct 11, 2025 | 18:28:PM
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب، پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے حمایت مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا کے چناؤ کیلیے پی ٹی آئی نے حمایت کیلیے جمعیت اسلام سے رابطہ کرلیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کا وفد  وزیر اعلٰی کے انتخاب اور تعاون کے لئے جے یو آئی مرکز پہنچ گیا، پی ٹی آئی کے وفد میں جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر ہنما شامل تھے۔

جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔

پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے وزیر اعلی سہیل آفریدی کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کر دی۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پیر کے روز اسمبلی اجلاس طلب کررہے ہیں جس میں نامزد وزیراعلی کا انتخاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ گوگی بٹ کی پرانی رہائشگاہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ