نوبیل امن انعام جیتنے والی ماریہ ماچاڈو نےٹرمپ کو فون کر کے کیا کہا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوبیل امن انعام جیتنے والی ماریا کورینا ماچاڈو نے انہیں فون کرکے کہاہے کہ نوبیل انعام کے اصل حقدار تو آپ تھے۔
گزشتہ روز ناویجن نوبیل کمیٹی نے نوبیل امن ایوارڈ کے لیے وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا ماچاڈو کے نام کا اعلان کیا تھا۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا جنھیں نوبیل امن انعام دیا گیا انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا اسے آپ کے نام کر رہی ہوں، اس انعام کے اصل حقدار تو آپ تھے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نوبیل انعام دینے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، میں نے کبھی نہیں کہا کہ نوبیل انعام مجھے دیا جائے، میں نے پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں اور خوش ہوں کہ اربوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔
یہ بھی پڑھیں:ماریا کورینا مچادو نے امن کا نوبیل انعام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کردیا
دوسری جانب ماریا کورینا ماچاڈو کا کہنا تھا کہ میں یہ ایوارڈ وینزویلا کے مصیبت زدہ لوگوں اور صدر ٹرمپ کی ہمارے مقصد کی فیصلہ کن حمایت کے نام کرتی ہوں۔