اسرائیل فلسطین کشیدگی پر جمائما کا ردِ عمل بھی آ گیا

Oct 11, 2023 | 15:41:PM
اسرائیل فلسطین کشیدگی پر جمائما کا ردِ عمل بھی آ گیا
کیپشن: اسرائیل فلسطین کشیدگی پر جمائما کا ردِ عمل بھی آ گیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے فلسطین اور اسرائیل کشیدگی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں دونوں سائیڈوں پر خاص طور پر معصوم بچوں کے ساتھ کھٹری ہوں۔

فلسطین اور اسرائیل میں جاری کشیدگی سے تقریباََ ساری دنیا ہی کسی نہ کسی لحاظ سے متاثر ہو رہی ہے، اقوام متحدہ، یورپی یونین سمیت عالمی ادارے بھی اپنا اپنا ردِ عمل دے چکے ہیں، تمام ممالک بھی اس کشدگی سے سفارتی، معاشی اور نظریاتی طور پر متاثر ہو رہے ہیں، ورلڈ بینگ اور عالمی مارکیٹ بھی اس کے اثرات بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین اسرائیل کشیدگی، حماس نے بڑی دھمکی دیدی

حماس اور اسرائیل کی جانب سے دونوں اطراف حملوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسی صورتحال میں سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ پیغام کے ذریعے اس کشیدگی پر اپنا ردِ عمل دے دیا ہے۔

ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں جمائما نے لکھا کہ ’’ میں اس تنازعہ کے دونوں طرف کے معصوم انسانوں خصوصاً بچوں کے ساتھ کھڑی ہوں، دونوں کی مذمت کرتی ہوں‘‘۔