ورلڈ کپ: پاکستانی صحافیوں کے ویزوں میں تاخیر، بھارتی صحافی بھی بول پڑے

Oct 11, 2023 | 11:56:AM
ورلڈ کپ: پاکستانی صحافیوں کے ویزوں میں تاخیر، بھارتی صحافی بھی بول پڑے
کیپشن: ورلڈ کپ: پاکستانی صحافیوں کے ویزوں میں تاخیر، بھارتی صحافی بھی بول پڑے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2023 کے لئے پاکستانی صحافیوں کو بھارتی ویزوں میں تاخیر کا سامنا، بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی بھی میدان میں آ گئے۔

بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کو میڈیا کوریج کے لئے پاکستانی صحافیوں کو بھارتی ویزے جاری کرنے میں تاخیر پر بھارتی صحافی بھی بول پڑے، سینئر بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی نے پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کا انوکھا ریکارڈ

راج دیپ سرڈیسائی نے کہا کہ پاکستان بھارت میں ورلڈ کپ کھیل رہا ہے تو اس کے صحافیوں کو ویزا دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا، صحافی کیوں سیاسی دنگل کا شکار ہوں، ہمیں اچھے میزبانوں والا رویہ اپنانا چاہیے۔