ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ ابتدائی 3 اوورز میڈن کھیلنے والی دوسری ٹیم بن گئی

Oct 11, 2023 | 11:38:AM
ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ ابتدائی 3 اوورز میڈن کھیلنے والی دوسری ٹیم بن گئی
کیپشن: ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ ابتدائی 3 اوورز میڈن کھیلنے والی دوسری ٹیم بن گئی
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ ورلڈ کپ تاریخ میں ابتدائی تین اوورز میڈن کھیلنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ تاریخ میں نیوزی لینڈ ابتدائی تین اوورز میڈن کھیلنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی ہے، بھارت میں جاری ورلڈ کپ مقابلوں میں 9 اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں نیدرلینڈز کے باؤلرز نے کیوی اوپنرز کو ابتدائی تین اوورز میں بھرپور دباؤ میں رکھا اور کوئی رن بنانے کا موقع نہ دیا تاہم چوتھے اوور کی پہلی بال پر ول ینگ نے چوکا لگا کر رنز کا کھاتہ کھولا۔

یہ بھی پڑھیں: آج میزبان اور مہمان ٹکرائیں گے

ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ کا دوسرا موقع ہے جب کسی ٹیم نے پہلے تین اوورز میڈن کھیلے ہیں، نیوزی لینڈ سے قبل 2003 کے ورلڈ کپ مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے جنوی افریقہ کے خلاف ابتدائی تین اوورز میڈن کھیلے تھے۔