ورلڈ کپ: بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں آج پنجہ آزما ہوں گی

Oct 11, 2023 | 09:13:AM
ورلڈ کپ: بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں آج پنجہ آزما ہوں گی
کیپشن: ورلڈ کپ: بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں آج پنجہ آزما ہوں گی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 9ویں میچ میں آج میزبان بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گیں۔

بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 میں دلچسپ میچز کا سلسلہ جاری ہے، انہی مقابلوں میں آج میزبان بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں زور آزمائی کریں گی، دونوں ٹیمیں ارون جیٹلی سٹیڈیم،نئی دہلی میں ٹکرائیں گیں، میگا ایونٹ کا یہ 9واں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی سنی گئی ، بالآخر بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے

واضح رہے کہ میزبان بھارتی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر دیگر تمام ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا ئی جبکہ افغان ٹیم کو پہلے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزما ہیں ، میگا ایونٹ کا اختتام 19 نومبر کو ہوگا، ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی 10 ٹیموں میں میزبان بھارت ،دفاعی چیمپئن انگلینڈ، پاکستان ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکاشامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے، آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 2، 2 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ،انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔