کامران اکمل کی جانب سے ڈیرن سیمی کی لبنانی ریسٹورنٹ میں دعوت

Oct 11, 2022 | 10:22:AM
کامران اکمل کی جانب سے ڈیرن سیمی کی لبنانی ریسٹورنٹ میں دعوت
کیپشن: فوٹو ڈیرن سیمی ٹویٹر اکاؤنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کی کرکٹر کامران اکمل کی جانب سے لاہور کے ایک ہو ٹل میں دعوت کی گئی۔

ڈیرن سیمی ان دنوں پاکستان جونیئر لیگ میں حیدر آباد ہنٹرز کی ٹیم کے مینٹور کے فرائض انجام دے رہے ہیں، پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے سابق ویسٹ انڈین کپتان کو دعوت پر مدعو کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے باآسانی ہرا دیا

 یہ دعوت اُنہوں نے لاہور کے ایک لبنانی ریسٹورنٹ میں کی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد اکرم بھی اس ضیافت کا حصہ بنے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جب بھی ڈیرن سیمی پاکستان آتے ہیں مل بیٹھنے کا بہانہ تلاش کرتے ہیں۔ دوسری جانب سیمی نے ٹوئٹر پر کامران اکمل کا شکریہ ادا کیا اور لبنانی کھانے کی  تعریف کی۔