انمول اور انوکھا کرکٹ  میلہ سجنے کو تیار، کرس گیل اپنی ٹیم سامنے لے آئے

Oct 11, 2022 | 00:36:AM
انمول, انوکھا کرکٹ , میلہ سجنے کو تیار, کرس گیل, ٹیم
کیپشن: کرس گیل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ابوظبی میں سجے گا ایک اور انمول اور انوکھا کرکٹ  میلہ، چوکے چھکے لگانے والے کرس گیل مختصر ترین فارمیٹ کی اپنی کرکٹ لیگ سامنے لے آئے ۔

3روزہ کرکٹ لیگ کو ’’الٹی میٹ کرکٹ چیلنج‘‘ ( Ultimate Kricket Challenge ) یعنی یو کے سی UKC کا نام دیا گیا ہے،دبئی میں کرکٹ اسٹار کرس گیل نے کرکٹ لیگ کا اعلان کیا جبکہ پاکستان سے شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی لیگ میں جگمائیں گے۔ 

الٹی میٹ کرکٹ چیلنج ( Ultimate Kricket Challenge ) کا یہ دوسرا ایڈیشن ہوگا جبکہ پہلا ایڈیشن دبئی کے کوکا کولا ایرینا میں منعقد ہوا تھا جس کو 4 ارب سے زائد افراد نے سوشل میڈیا پر دیکھا تھا۔ 

دبئی میں نئی لیگ “ الٹی میٹ کرکٹ چیلنج” کے ساتھ نیک تمنائیں نبھانے کیلئے پاکستان کے سپر اسٹار جاوید شیخ بھی موجود رہے اور اس موقع پر کرس گیل کو اپنی فلم میں اداکاری کی آفر بھی دے دی۔ 

کرس گیل نہ صرف میدان میں ایکشن میں ہوں گے بلکہ لیگ کے پارٹنر بھی ہیں جبکہ پاکستانی بزنس مین منیر اعوان بھی لیگ کے پارنٹر ہیں، ان کے ساتھ لیگ کے بانی کونال شرما ہیں۔  

دبئی میں پریس کانفرنس میں لیگ کے منتظمین نے بتایا کہ 15 گیندوں پر مشتمل اننگ میں کرکٹ ایکشن ہوگا چوکے چھکے ہوں گے۔

انگلینڈ کے ای این مورگن  اور کرس جارڈن، افغانستان کے راشد خان، ویسٹ انڈین ڈے جے براؤو، اندرے رسل اور بھارت کے دھنیش کارتک میدان میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ کئی سپر اسٹار جیسے شعیب اختر بال کے بجائے مائیک سے کرکٹ ایکشن کی منظر کشی کریں گے۔