کام کیوں نہیں کرتی۔۔ 15 سالہ لڑکی پر زنجیروں میں جکڑ کر تشدد

Oct 11, 2021 | 09:44:AM
عارف والا ، پولیس ، دارالامان، لڑکی، تشدد
کیپشن:  تشدد کا شکار لڑکی کو پولیس نے بازیاب کر کے ظالم باپ کو گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عارف والا میں زنجیروں میں جکڑی اور تشدد کا شکار لڑکی کو پولیس نے بازیاب کر کے ظالم باپ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق عارف والا کے محلہ ضیا نگر میں والدین نے 15 سالہ حقیقی بیٹی کو کام نہ کرنے پر زنجیروں سے باندھ رکھا تھا وہ اسے تشدد کا نشانہ بناتےتھے،اہل محلہ کی نشاندہی پر 15 سالہ بانو بی بی کو گھر سے بازیاب کروا لیا گیا، متاثرہ لڑکی نے  بیان دیا کہ والدین تشدد کرتے  ہیں اور زنجیروں سے باندھ کر رکھتے تھے۔

لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی متعدد بار گھر سے بھاگ کر دارالامان گئی ہے، پولیس کے مطابق  متاثرہ لڑکی کے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے، لڑکی دارالامان منتقل کر دی گئی۔
 یہ بھی پڑھیں: اکیلا رہنا اب مشکل ۔۔شوہر نے سابق اہلیہ کو گلے لگا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا