پورے صوبہ میں دو دن کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

Nov 11, 2025 | 19:10:PM
پورے صوبہ میں دو دن کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان حکومت نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر 12 سے 14 نومبر 2025 تک صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بلوچستان  ٹرانسپورٹ اتھارٹی  کے حکام نے ٹرانسپورٹ مالکان کو ایک سے دوسرے ضلع اور بلوچستان سے باقی صوبوں کے لیے بسیں نہ چلانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پیرکو ایک حکم نامے کے ذریعے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ مذکورہ تاریخوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر معطل رکھی جائے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ محکمہ داخلہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے موصول خطوط اور سکیورٹی تجویز کے تناظر میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں اس معاملے کو فوری اور انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔بلوچستان کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے پابندی عائد کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔محکمہ داخلہ اور ٹرانسپورٹ کے احکامات کے بعد مختلف اضلاع کی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ مالکان کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ 12 تا 14 نومبر کے دوران اپنی سروسز بند رکھیں۔ نوٹیفکیشن میں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی واضح وارننگ دی گئی ہے۔گوادر کے ڈپٹی کمشنر حمود الرحمان نے بتایا کہ ضلع میں ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گوادر سے دیگر اضلاع یا صوبوں کو جانے والی بسوں کو ان تاریخوں کے دوران نہ چلائیںَ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر آج بھی اوپن مارکیٹ اورانٹر بینک میں کم ریٹ پر دستیاب