انتظامی مسائل، کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کا نظام الٹ پلٹ،5 منسوخ

Nov 11, 2025 | 11:01:AM
انتظامی مسائل، کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کا نظام الٹ پلٹ،5 منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی) ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کا نظام الٹ پلٹ ہوگیا ہے۔

فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے 5 پروازیں منسوخ جبکہ 38 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

کراچی سے منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط سلام ایئر کی پرواز اووی516 ، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 141،143 کینسل ہوئیں۔

اڑانوں کا نظام الٹ پلٹ ہونے سے منسوخ ہونیوالی دیگر پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 ، کراچی سے سکردو پی کے 455 شامل ہیں۔

دوسری طرف ملک بھر سے 38 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:روزگار کیلئے بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں پر بڑی شرط عائد