دھرمیندر کے انتقال کی خبریں، بیٹی اوراہلیہ بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

Nov 11, 2025 | 09:01:AM
دھرمیندر کے انتقال کی خبریں، بیٹی اوراہلیہ بھارتی میڈیا پر برس پڑیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی میڈیا پر بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم ان کی بیٹی ایشا دیول نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
  بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکار کی ٹیم نے 11 نومبر بروز منگل کی صبح ان کی موت کی تصدیق کی، دھرمیندر کو گزشتہ روز  ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھرمیندرا کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

 رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے آخری بار اپنی اداکاری کے جوہر فلم 'اکیس' میں دکھائے جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ دھرمیندر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1960 میں فلم 'دل بھی تیرا ہم بھی تیرے' سے کیا تھا۔ انہیں 2012 میں حکومت ہند کی جانب سے ہندوستان کے تیسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔ 

 یہ بھی پڑھیں:الرٹ !ایئر ٹریفک کنٹرول عملےکو فوری واپس بلانے کا حکم

چھ دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں دھرمیندر نے 'شعلے'،  'یادوں کی بارات'، 'میرا گاوں میرا دیش'، 'نوکر بیوی کا'، 'پھول اور پت'، 'پھول اور پتلی' جیسی ایوارڈ یافتہ فلمیں کیں۔ 

وہ پنجاب کے لدھیانہ کے ایک گاؤں میں دھرمیندر کیول کرشن دیول کے نام سے پیدا ہوئے، انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے 19 سال کی عمر میں 1954 میں پرکاش کور سے شادی کی۔ 

بعدازاں انہیں اداکارہ ہیما مالنی سے پیار ہو گیا جس سے انہوں نے شادی کر لی۔

89 سال کی عمر میں بھی، دھرمیندر سوشل میڈیا پر سرگرم رہے، وہ اکثر ایسی ویڈیوز شیئر کرتے رہے جو صحت مند زندگی کو فروغ دیتے ہیں۔ 

ان کی انسٹاگرام پوسٹس میں سے بہت سے انہیں ٹریکٹر چلاتے ہوئے، اپنے فارم کی دیکھ بھال کرتے ہوئے، اور اپنے مداحوں کو سادہ زندگی کے اسباق اور کاشتکاری کے مشورے پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

دوسری جانب دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے والد کے انتقال کی خبریں شائع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور انتقال کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ سب سے گزارش ہے کہ ہماری فیملی کی پرائیویسی کو مدنظر رکھا جائے اور میرے والد کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی جائے۔

  اداکار کی اہلیہ ہیما مالنی  نے بھی  اپنی ٹوئٹ میں برہمی کا اظہار کیا اور لکھا کہ 'جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے! ذمہ دار چینلز ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جس کا علاج ہو رہا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں؟

اداکارہ نے لکھا ’یہ تذلیل اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، براہ کرم ہماری فیملی کو پرائیویسی دیں'۔