نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتقال کے باعث 3 روزہ سوگ کا اعلان

Nov 11, 2023 | 15:49:PM
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتقال کے باعث 3 روزہ سوگ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کے اچانک انتقال کے باعث صوبائی حکومت نے گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے انتقال کے باعث دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبے میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، کے پی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر 3 روزہ سوگ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ تحلیل، اختیارات گورنر کے سپرد

خیبرپختونخواہ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیش کے مطابق 11 سے 13 نومبر 2023 تک صوبہ بھر میں سوگ رہے گا، اس مدت کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر پاکستان کا قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا۔

حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ تمام سرکاری دفاتر پیر  13 نومبر 2023 کو کھلے رہیں گے۔