سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری اشفاق گرفتار

Nov 11, 2022 | 21:08:PM
سابق ممبر صوبائی اسمبلی، چودھری اشفاق احمد، روڈ بلاک، جرم میں گرفتار
کیپشن: پنجاب اسمبلی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری اشفاق احمدکو روڈ بلا ک کرنے کے جرم میں گرفتارکرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے نے چند افراد کے ہمراہ شارع عام کو بلا ک کرکے مسافروں کوناجائز تنگ کیا، چودھری اشفا ق احمد نے اپنے ناجائز مطالبات کےلئے شارع عام کو بلا ک کیا،پولیس کاکہناہے کہ سابق ایم پی اے نے لوگوں کو انتظامیہ کے خلاف اشتعال انگیزی پر اکسایا،چودھری اشفاق احمداشتعال انگیز نعرے بازی کے ذریعے نقص امن عامہ کا باعث بنے۔
چودھری اشفاق احمد سمیت 15نامزد جبکہ 30/40نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیاہے، ڈی پی او لیہ شازیہ سرور نے کہاہے کہ شر پسند عناصر کے ناجائز مطالبات کسی صورت تسلیم نہیں کئے جائیں گے،ان کاکہناتھا کہ روڈ بلاک کرنا ،مسافروں کو جبراً تنگ کرنا ،اشتعال انگیز تقاریر کرنا قانوناً جرم ہے،ڈی پی او لیہ نے کہاکہ شر پسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے عوام الناس کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما خرم حمید روکھڑی کی پارٹی بنیادی رکنیت ختم