اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی حالت پھربگڑ گئی

Nov 11, 2022 | 20:37:PM
اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی حالت پھربگڑ گئی
کیپشن: طارق ٹیڈی آئی سی یو وارڈ منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی حالت پھربگڑ گئی تاہم انھیں پی کے ایل آئی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق طارق ٹیڈی کے جگر میں انفیکشن ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کافی عرصے سے بیمار ہیں، پہلےوہ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور مالی مشکلات کا شکار تھے، نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے انہیں بل ادا نہ کرنے پر پی کے ایل آئی میں منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پر اداکارکے اہلخانہ انہیں پی کے ایل آئی میں لے آئے۔

دو دن قبل طارق ٹیڈی  کی طبعیت میں بہتری آئی تھی ، آج ان کی حالت پھر بگڑ گئی اور ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیاگیا۔