آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان

اوگرا نے نومبر 2022 کے لیے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

Nov 11, 2022 | 14:43:PM
اوگرا,24 نیوز,سوئی سدرن
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اوگرا نے نومبر 2022 کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔اوگرا نے نومبر 2022 کے لیے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ترجمان اوگرا  عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم کیلئے آر ایل این جی کی فی یونٹ قیمت ترسیل  میں 31925  0.ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی۔سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت ترسیل میں0.32974 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ۔سوئی ناردرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت ترسیل 13.3888 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جب کہ قیمت تقسیم 14.4387 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں : روپیہ سستا ،ڈالر مہنگا ہوگیا

سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.0157 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جب کہ قیمت تقسیم 14.8105 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر اکتوبر   میں آر ایل این جی کی قیمت ترسیل 13.7080 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی اور قیمت تقسیم 14.7850 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔سوئی سدرن سسٹم پر اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت13.3454 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوتھی اور قیمت تقسیم 15.1865 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔