سیمی فائنل میں شکست: ویرات کوہلی کا رد عمل سامنے آگیا

Nov 11, 2022 | 11:11:AM
فائل فوٹو
کیپشن: سیمی فائنل میں شکست: ویرات کوہلی کا رد عمل سامنے آگیا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل  میں انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ردعمل سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلین خطے کو کچھ خواب حاصل کرنے اوردلوں میں مایوسی کے ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹر نے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں گزارے گئے لمحات کو یادگار بھی قرار دیا۔ویرات کوہلی نے اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے آنے والے فینز کا شکریہ ادا کیا اور بھارتی یونیفارم کو اپنے ملک کے  لیے زیب تن کرنے کو اپنے لیے فخر قرار دیا۔