پری ویڈنگ فوٹ شوٹ کے دوران ڈیم کے دروازے اچانک کھل گئے ،ویڈیو سامنے آ گئی

Nov 11, 2021 | 16:36:PM
پری ویڈنگ فوٹو شوٹ،ویڈیو واءرل
کیپشن: پری ویڈنگ فوٹو شوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سو شل میڈیا پر  راجستھان کی روات بھاٹا  آبشار کی ایک ویڈیو سامنے آگئی  جس میں دولہا دلہن پری ویڈنگ فوٹوشوٹ کروا رہے تھے کہ اچانک ڈیم کے دروازے کھل گئے جس کے باعث دولہا دلہن آبشار میں پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے دولہا دلہن سمیت 4 افراد اس آبشار میں پھنس گئے جبکہ فوٹو گرافر نے انہیں پانی سے باہر آنے کو کہا مگر انہوں نے نہ سنی۔فوٹو گرافر کسی طرح پانی سے  باہر نکلا لیکن اس کا کیمرہ وہیں گر گیا ، پانی سے باہر آتے ہی اس نے پولیس کو اطلاع دی۔جس نے تین گھنٹوں کی کوشش کے بعد دولہا دلہن سمیت دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انکشاف۔۔باب وولمر نے انتقال سے قبل کلمہ پڑھا۔اہم خبر جانیے