سیمی فائنل جیتنے کی صورت میں وزیراعظم فائنل دیکھنے ضرور جائیں،فواد چودھری کا ویڈیو پیغام

Nov 11, 2021 | 14:47:PM
فواد چودھری،وزیراعظم سے،فاءنل دیکھنے،درخواست
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان،فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میچ کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر ہم فائنل میں پہنچے تو میچ  دیکھنے ضرور جائیں۔

تفصیلات کے مطا بق فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سیکورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے، آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔ پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے، تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹار بننے کا موقع ہے۔پانچ مختلف پلیئرز کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔

 وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام میچز میں ہمارے شاہینوں نے زبردست پرفارم کیا۔ پوری ٹیم نے بھرپور جذبہ کے ساتھ کھیل پیش کیا، امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم فائنل میں بھی پہنچے گی، پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے سیمی فائنل میں بار بار سکرین پر دکھائی جانے والی خاتون کون تھی،جانیے