رضوان اور شعیب سیمی فائنل کھیلیں گے یا نہیں ۔؟پی سی بی نے حقائق واضح کر دیئے

Nov 11, 2021 | 12:28:PM
شعیب ملک،رصوان،پی سی بی،طبعیت
کیپشن: شعیب ملک،رضوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی طبیعت سے متعلق اہم خبر  ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے  کہ میڈیکل پینل آج دونوں کھلاڑیوں کا دوبارہ معائنہ کرے گا ۔جس کے بعد پی سی بی میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔ جس کے بعد محمد رضوان اور شعیب ملک کو آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

 یادرہے وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹر محمد رضوان اور تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کو معمولی فلو ہوگیا تھا جس کے بعد دونوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے سیمی فائنل میں بار بار سکرین پر دکھائی جانے والی خاتون کون تھیں،جانیے