بلوچستان اسمبلی ؛خواتین کے حقوق سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان اسمبلی نےبحث کے بعد خواتین کے حقوق سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور کر لی، رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے صوبے میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قرارداد پیش کی۔
قرار داد میں کہا گیا کہ بلوچستان ایک کثیر اثقافتی اور تاریخی لحاظ سے اہم صوبہ ہے صوبے میں مختلف اقلیتی برادریاں صدیوں سے امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہتے آئے ہیں، یہ برادریاں نہ صرف صوبے کی ثقافتی اور مذہبی ہم آہنگی کا حصہ ہیں بلکہ معاشرتی ، اقتصادی اور تعلیمی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، موجودہ دور میں اقلیتوں کو تعلیمی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں مساوی مواقع کی کمی، سیاسی نمائندگی میں کمزوری اور بعض اوقات سماجی امتیاز جیسے مسائل در پیش ہیں۔ یہ مسائل نہ صرف انسانی وقار کے خلاف ہیں بلکہ صوبے کی ترقی اور ہم آہنگی میں رکاوٹ بھی ہے، صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لئے موثر قوانین مرتب کرےاور تربیتی پروگرامز ،پیشہ ورانہ مواقعوں میں شمولیت ، مذہبی رسومات ، ثقافت اور زبان کو تحفظ ، عبادتی مقامات ، کمیونٹی مراکز کی حفاظت ،ہر سطح پر اقلیتوں کی نمائندگی کو مضبوط کرنے کی اقدامات اٹھائے جائیں ۔
قرارداد میں کہا گیا کہ اسلام انسانیت کا مذہب ہے تمام لوگوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کا آئین دیتاہے، ایوان نے بحث کے بعد مولانا ہدایت الرحمن کی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد منظور کر لی۔
ایوان میں کورم نشاندہی کی گئی جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 14مئی سہ پہر 3 بجےتک ملتوی کر دیا گیا۔