ریلویز کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ میں 5کنسلٹنٹس کی تقرری کی منظوری

May 11, 2026 | 22:06:PM
ریلویز کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ میں 5کنسلٹنٹس کی تقرری کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے ریلویز میں ڈیجیٹلائزیشن اور آئی ٹی اصلاحات کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان ریلویز کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ میں 5 کنسلٹنٹس کی تقرری کی منظوری دی ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق علی عباس پراجیکٹ منیجر سافٹ ویئر (آئی ٹی) پاکستان ریلویز، محمد علی عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی (سافٹ ویئر سسٹمز) پاکستان ریلویز، سروش طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی (انفراسٹرکچر) پاکستان ریلویز، محمد ذیشان اور سعدیہ سرور سافٹ ویئر ڈیولپرز (ویب ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ) پاکستان ریلویز مقرر کئے گئے ہیں، تقرریاں 3 سالہ کنٹریکٹ پر ایم پی اسکیل 3  کے تحت کی گئی ہیں، افسران کی تقرریوں کا اطلاق جوائننگ کی تاریخ سے ہو گا۔

 دریں اثناء وفاقی بیوروکریسی میں کئے گئے تقرر و تبادلے میں ردوبدل کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تقرر و تبادلوں کے ترمیمی نوٹیفکیشنز جاری کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری (امیونائزیشن و انسداد پولیو) وزارت صحت محمد عرفان خان کی تعیناتی کا عمل منسوخ کر کے سیکریٹری گروپ، گریڈ 20 کے محمد عرفان خان کو بطور او ایس ڈی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکریٹری مذہبی امور ڈویژن کاشف حسین کا پنجاب حکومت کیا گیا تبادلہ منسوخ کر کے انہیں بدستور ڈپٹی سیکریٹری، مذہبی امور ڈویژن تعینات رہنے کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک جیلوں سے کتنے پاکستانی رہا ہوئے؟ مزید کتنے قید میں ہیں؟تفصیلات جاری

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: