چینی برانڈز کی آمد کے بعد کار کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی

May 11, 2026 | 14:46:PM
چینی برانڈز کی آمد کے بعد کار کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )برطانیہ میں کار مارکیٹ میں چینی برانڈز کی آمد کے بعد قیمتوں اور ڈیلز کے میدان میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں خریدار اب مشہور اور پرانی گاڑیوں پر بھی نمایاں رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی کمپنیوں جیسے BYD، Chery اور Omoda کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت نے روایتی آٹو برانڈز کو قیمتوں میں مقابلے پر مجبور کر دیا ہے، اس مقابلے کے باعث خریدار اب Peugeot، Toyota، Hyundai اور دیگر معروف برانڈز کی SUVs پر بھی بڑی چھوٹ حاصل کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بعض SUVs پر اوسطاً 10 فیصد سے زائد رعایت مل رہی ہے  جبکہ کچھ ماڈلز پر یہ بچت ہزاروں پاؤنڈز تک پہنچ جاتی ہے،اس پیش رفت نے مارکیٹ میں “Temu Range Rover” کے نام سے مشہور Jaecoo 7 کے مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ Peugeot 3008، Nissan Qashqai، Skoda Karoq، Toyota C-HR، Volkswagen Tiguan، Hyundai Tucson اور Renault Symbioz جیسے ماڈلز پر خریدار مناسب مذاکرات کے ذریعے نمایاں قیمت کم کروا سکتے ہیں۔

کار ماہرین کا کہنا ہے کہ عام خریدار اکثر ڈیلرشپ پر مناسب ہگل نہیں کرتے، جس کی وجہ سے وہ اوسطاً ایک ہزار پاؤنڈ سے زائد اضافی ادائیگی کر دیتے ہیں۔ تاہم ماہرین کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مناسب حکمت عملی کے ساتھ ڈیلرز سے بڑی رعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق SUV مارکیٹ میں اس مقابلے نے نہ صرف قیمتوں کو متوازن کیا ہے بلکہ خریداروں کیلئے بہتر ڈیلز اور زیادہ آپشنز بھی پیدا کر دئیے ہیں۔