اسلام آباد میں حملے کا منصوبہ ناکام،خودکش بمبار خاتون گرفتار

May 11, 2026 | 13:58:PM
اسلام آباد میں حملے کا منصوبہ ناکام،خودکش بمبار خاتون گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24  نیوز )وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیز نے اسلام آباد میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا۔

کوئٹہ میں خاتون خودکش بمبار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا ہمارے ساتھ بیٹھی خاتون خودکش حملے کے مشن پر تھی، خاتون خودکش حملہ آور کو اسلام آباد میں حملے کا ہدف دیا گیا تھا، انٹیلیجنس ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنایا۔

ان کا کہنا تھا دہشتگردوں کا بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم بچیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں جبکہ دہشتگرد انہیں خودکش جیکٹس پہنا رہے ہیں، ہم بچی کو باعزت طریقے سے اس کے والد کے حوالے کررہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:اب زمین کے پیسے کیسے ملیں گے؟ نیا نظام سامنے آگیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگرد خواتین کو پھنساتے ہیں، بین الاقوامی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے دہشتگرد بچیوں کا استحصال کرتے ہیں، خاتون کو دھمکی دی گئی کہ خود کش حملہ نہ کیا تو والد کومار دیں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا انٹیلیجنس ایجنسیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کو بہت بڑی تباہی سے بچایا، انٹیلی جنس ایجنسیز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بچی کو گرفتار کیا، بلوچ خواتین کبھی اس جنگ کا حصہ نہیں ہیں، یہ کونسی روایت ہے کہ اپنے مفادات میں بلوچ بچیوں کا استعمال کرتے ہیں۔