آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اورغیرمتزلزل عزم کا استعارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاک فوج نے جو وعدہ کیا کردیکھائے، دشمن کو ناپاک عزائم میں بری طرح ناکامی کا سامنا رہا،آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اورغیرمتزلزل عزم کا استعارہ ثابت ہوا۔
پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے ،پاکستان نے واضح کیا تھا کہ بھارت کی جانب سے کوئی جارحیت کی گئی تو اُس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانی کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 13لاکھ بھارتی فوج ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے،ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،فوجی محاذ آرائی کا راستہ بھارت نے چناتو یہ ان کی چوائس ہے، آگے یہ کدھر جاتا ہے یہ ہماری چوائس ہے،اگر بھارت نے جارحیت کی تو ہمارے پیغام واضح ہے کہ ہم تیار ہیں آزمانا نہیں،ہم محاذ آرائی شروع نہیں کرینگے کیونکہ ہم ایک ذمہ دار ریاست ہیں،ہم ہمیشہ تعمیری بات چیت کے راستے پرعمل کرینگے،ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی جارحیت ، طاقت اور مکاری سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں، صرف ہمارے جواب کا انتظار کرو،بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی ہے اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے،مسلح افواج دشمن کی جارحیت کا مکمل اور بھرپور جواب دے رہی ہیں،بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پاکستان کی غیور عوام اور پاکستان کی افواج یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے بزدلانہ طریقے سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا،دشمن نےپاکستان کی جری قوم کوللکار ہے بھارت کی اس غلط فہمی کو ٹھیک کردیا جائے گا،کیا بھارت یہ نہیں جانتا کہ ہم جذبہ شہادت سے سرشار ایک مضبوط فوج ہیں،الحمد اللہ !افواج پاکستان پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہے اور دے گی،کسی کو بھی پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کا دفاع ،اس پاک دھرتی کا دفاع ہمارا نصب العین اور ہماری خوش قسمتی ہے،پاکستان نے صرف اپنا دفاع کیا ہے یہ بھارت ہے جس نے بزدلانہ حملہ کیا،بھارت نے نہتے اور معصوم شہریوں بشمول بچوں اور عورتوں پر بزدلانہ حملہ کیا،پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس جارحیت کا بھرپور جواب دے گا،پاکستان اپنی مرضی کی جگہ اور وقت کے مطابق اس جارحیت کا بھرپور جواب دے گا،بھارت کی بوکھلاہٹ اور پاگل پن کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاکستان زندہ باد۔۔افواج پاکستان پائندہ باد
یہ بھی پڑھیں: آپریشن’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ میں تاریخی کامیابی، شوبز شخصیات کا افواج پاکستان کوخراج تحسین