آپریشن’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ میں تاریخی کامیابی، شوبز شخصیات کا افواج پاکستان کوخراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں تاریخی کامیابی اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر نامور شوبز شخصیات نےافواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین کرتے ہوئے پیغامات جاری کردیئے۔
اداکار عمران اشرف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان، افواج پاکستان اور عوام سرخرو ہو گئی،آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص چند گھنٹوں میں ہی کامیاب ہو گیا، عمران اشرف کا کہنا تھا کہ عوام نے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ثابت کر دیا کہ پرحملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
عمران اشرف نے مزید لکھا کہ افواجِ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ ہم پر حملہ کرنے والی ہر طاقت کا وہی انجام ہوگا جو بھارت کا ہوا۔
اداکاریاسرنواز نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دے کر ایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھےگا،افواجِ پاکستان کی بے مثال بہادری کو سلام، پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائِندہ باد۔
اداکار احسن خان بھی پاک فوج کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نےدنیا بھر میں پاکستان اور عوام کا نام بلند کیا،ہمیشہ یہ سنتے آئے ہیں کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، اور الحمدللہ آج یہ ثابت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : ماں کی ہار، وطن کی جیت،شہداء کو سلام