چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے،دورے کی دعوت روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا مٹوینکو نے دی تھی،روس پہنچنے پر چیئرمین سینیٹ کا استقبال روسی فیڈریشن کونسل میں روس پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ شیزو ولادمیر نے کیا۔
چیئرمین سینٹ نے اس موقع پرروس کے دورے سے متعلق انٹرویو بھی دیا،یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ہمارے روس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات بہت مضبوط ہیں،سپیکر فیڈریشن کونسل آف رشین فیڈریشن مس ولنٹینا میٹوینکو میری دعوت پر پاکستان کا دورہ کرکے پارلیمنٹ میں خطاب بھی کرچکی ہیں، سپیکر فیڈریشن کونسل آف رشیا مس ولنٹینا میٹوینکو کی خصوصی دعوت پر روس کا دورہ پر آیا ہو۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے روس میں فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا،ان کاکہناتھا کہ روس کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں جسکو ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، صدر آصف علی زرداری کی صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے ساتھ وزیراعظم پاکستان کی بھی یہاں کی لیڈر شپ کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں،حکومت پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کیلئے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیاں قومی سلامتی اور علاقائی استحکام کی ضمانت ہیں ،حکومت کی خارجہ پالیسی سے پاکستان کا عالمی وقار میں اضافہ ہوا ہے،۔
ملاقاتوں میں پارلیمانی تعاون کے فروغ ، خطے کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں میں معاونت ہے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔روس میں اپنے قیام کے دوران چیئرمین سینیٹ اعلی سطح ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں پارلیمانی تعاون کے فروغ ، خطے کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں میں معاونت ہے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔