اینکر عمران ریاض خان،صنم جاوید گرفتار

May 11, 2023 | 14:03:PM
معروف اینکر عمران ریاض خان سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار
کیپشن: عمران ریاض خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 پاکستان کے معروف اینکر عمران ریاض کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔پی ٹی آئی کی کارکن ،یوٹیوبرصنم جاوید کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عمران ریاض سیالکوٹ سے مسقط روانہ ہو رہے تھے تاہم ایف آئی اے حکام نے عمران ریاض کو آف لوڈ کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

   رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے عمران ریاض کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: قاسم سوری سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج

واضح رہے کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری پر پولیس حکام نے تاحال کوئی بیان جاری نہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا جاچکا ہے۔پی ٹی آئی کی کارکن ،یوٹیوبرصنم جاوید کو گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔