آئی جی پنجاب نے متعدد ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تقرریاں و تبادلے کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نےایس پیز اور ڈی ایس پیز عہدوں کے15افسران کے تقرریاں و تبادلے کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
آئی جی آفس کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ایس پی سید عبدالرحیم شیرازی کو اے آئی جی ویلفیئر سنٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا, ایس پی پی ایچ پی گوجرانوالہ فاروق احمد بھٹہ کو ایس پی سپیشل برانچ گوجرانوالہ تعینات،ایس پی انوسٹی گیشن بہاولپور خالد محمود تبسم کو ایس پی انوسٹی گیشن ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ارشد محمود ڈی ایس پی ٹیکسلا راولپنڈی ،سرفراز احمد ڈی ایس پی سوہاوا جہلم، آصف رحیم ڈی ایس پی پی ایچ پی ٹوبہ ٹیک سنگھ ،زاہد علی ڈی ایس پی ون بٹالین پی سی فور فاروق آباد ،عمران احمد ڈی ایس پی انویسٹیگیشن وہاڑی، محمد طاہر بشیر ڈی ایس پی سکیورٹی فور لاہور ہائی کورٹ ،محمد اکرم ڈی ایس پی شورکوٹ جھنگ، احسان ظفر ڈی ایس پی لالا موسی گجرات ،ملک عطا اللہ ڈی ایس پی پی ایچ پی سیالکوٹ، کلیم احمد ڈی ایس پی پی ایچ پی بہاولپور،مبشر علی ڈی ایس پی انویسٹیگیشن جہلم، جبکہ ندیم ملک کو ڈسٹرکٹ آ فیسر سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے،علیمہ خان کی پی ٹی آئی کے وکلاء کو شٹ اپ کال