وہاڑی میں تیز رفتار کوسٹر کی گاڑی کو ٹکر ، 4افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

Mar 11, 2023 | 19:12:PM
وہاڑی میں تیز رفتار کوسٹر کی گاڑی کو ٹکر ، 4افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وہاڑی میں تیز رفتار کوسٹر کی گاڑی کو ٹکر سے  ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کوسٹر ملتان سے وہاڑی جاتے ہوئے  راب راکھا موڑ پر رکشہ کوبچاتے ہوئے سامنے سے آنے والی کاڑ سے ٹکرا گئی ، کار میں سوار ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق جبکہ  کوسٹر میں سوار متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  کوسٹر ملتان سے وھاڑی کی طرف آ رہی تھی کہ رکشہ کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی کار میں ٹکرا گئی،جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عفنان، ثریا ،
انم اور افعان  کے نام سے ہوئی  ہے، جاں بحق افراد  55 ڈبلیو بی کے رہائشی ہیں ، زخمیوں میں ثنا بی بی ،عثمان احمد ، شاہ زین اورعنیب احمد شامل ہیں جن کو وہاڑی ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے ۔