پی ایس ایل 8: کوئٹہ آج پلے آف میں جانے کی آخری کوشش کرے گا

Mar 11, 2023 | 12:14:PM
پی ایس ایل 8: کوئٹہ آج پلے آف میں جانے کی آخری کوشش کرے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پلے آف میں رسائی کیلئے آخری کوشش کرے گی جبکہ اس کا مقابلہ پہلے ہی اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لینے والی سائیڈ ملتان سلطانز سے ہوگا۔

پی ایس ایل میں پلے آف تک رسائی کیلئے سخت مقابلے جاری ہیں، اب ایک جگہ باقی اور اسے پانے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں ٹائی ہے۔

گزشتہ روز ملتان سلطانز نے زلمی کو 4 وکٹ سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کو جوائن کر لیا، 9 میچز میں پانچویں شکست نے بابر الیون کی مشکلات بڑھا دی ہیں، البتہ گذشتہ برس فائنل کھیلنے والی رضوان کی ٹیم ایک بار پھر پیش قدمی کیلئے تیار ہے، اب اس کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے آج راولپنڈی میں ہوگا۔

گلیڈی ایٹرز کے پاس اپنے زور بازو پر پلے آف میں رسائی کا اب آخری موقع ہے، اگر رضوان الیون کو بھاری مارجن سے زیر کر لیا تب بھی اتوار کے روز اسلام آباد یونائٹیڈ کی زلمی پر بڑی فتح کا انتظار کرنا ہو گا، اس صورت میں یکساں 8،8 پوائنٹس ہونے پر کوئٹہ اور پشاور کی قسمت کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔