پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر، دنیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی

Jun 11, 2026 | 09:40:AM
پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر، دنیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، دنیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی،ایران، امریکہ جنگ بندی اورخطے کے دیگراہم معاملات میں فعال کردارکےباعث پاکستان معتبر طاقت کےطورپرابھررہاہے۔

امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق صرف دو سال پہلے تک بھی امریکہ اورایران کے درمیان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار ناقابلِ تصورتھا۔

امریکی جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستان کی ساکھ مضبوط اورسفارتی حیثیت مؤثر بنائی،سید عاصم منیرٹرمپ سےروابط اورایران ثالثی سمیت پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کے مرکزی کردار بن کرابھرے۔

فارن پالیسی کے مطابق سید عاصم منیرنے خود کو طاقت کے مرکز کے طور پرمنوایا، ٹرمپ نے انہیں "میرا پسندیدہ فیلڈ مارشل" قراردیا،پاکستانی قیادت نے پاک بھارت جنگ بندی میں پیشرفت کا کریڈٹ ٹرمپ کو دیکرسیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مارکیٹ میں ہلچل! تیل مہنگا ہوگیا

امریکی جریدہ کے مطابق ایران امریکہ جنگ بندی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹرمپ اوردیگر عالمی رہنماوں سے رابطوں پرمشتمل سفارتی مہم کی قیادت کی،پاکستان نے ایران، امریکہ، چین اورخطے کی بڑی طاقتوں کے درمیان اپنی جغرافیائی حکمت عملی کی صلاحیت کو نمایاں کیا ہے۔

ماہرین کی رائے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فیصلہ سازی، واضح وژن اور مضبوط سمت پر مبنی ہے، جس نے ریاستی ترجیحات کو زیادہ مربوط اور مؤثر بنایا ہے۔

ماہرین کے مطابق عسکری قیادت کی اسی منظم حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان کی سفارتی پوزیشن میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی سطح پر اس کا کردار زیادہ مستحکم ہوا ہے۔